ڈی پی او چکوال کا دورہ تھانہ نیلہ، سکیورٹی پوائنٹس کی چیکنگ
چکوال (این این آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے تھانہ نیلہ کادورہ کیا۔
انہوں نے ریکارڈ تھانہ، تھانہ کے سکیورٹی پوائنٹس اورحوالات کی صفائی چیک کی۔ انہوں نے کہا تمام تر تھانہ کے امور SOPsکے مطابق ہونے چاہئیں، موجودہ ملکی حالات اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو بہترین سروسز اور ماحول فراہم کیا جائے۔