بہارہ کہو میں کتوں کی لڑائی، پولیس نے کئی افراد پکڑ لئے

بہارہ کہو میں کتوں کی لڑائی، پولیس نے کئی افراد پکڑ لئے

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) تھانہ بہارہ کہو کے علاقے منگیال میں کتوں کی لڑائی کرانے پر پولیس نے چھاپہ ما ر کر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔

جبکہ کئی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے لڑائی کیلئے لائے گئے کتے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فائر نگ کرکے متعدد گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دئیے جس کے باعث بعض تماشا ئی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں