ایوب پارک راولپنڈی میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول اختتام پذیر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ فوڈ فیسٹیول ایوب پارک میں اختتام پذیر ہو گیا، فوڈ میلے میں شہریوں ، غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد نے اپنی فیملیزکے ہمراہ شرکت کی۔
مراکش، یمن، جنوبی کوریا، ہنگری، انڈونیشیا اور ازبکستان کے سفیروں نے صدر چیمبر عثمان شوکت کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے بتایا کہ فوڈ فیسٹیول میں چار لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، تین روزہ میلے میں مختلف انواع کے کھانوں کے ستر سے زائد سٹالز لگائے گئے تھے ، ویمن انٹرپرینیورز جو فوڈ کے بزنس سے وابستہ ہیں انہیں اپنا برانڈ لانچ کرنے کا بھی موقع دیا گیا، شام کو میوزیکل ایوننگ اور بچوں کے لیے کڈز کارنیوال کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔