غیر قانونی اسلحہ ،منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن ،14 ملزم گرفتار

غیر قانونی اسلحہ ،منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن ،14 ملزم گرفتار

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروا ئیوں میں 14 ملزمان کو گرفتارکر کے 9 کلو سے زائد چرس، 25 لٹر شراب اورچار پستول برآمد کر لیے ۔

 کہوٹہ پولیس نے عاصم سے 2 کلو 500 گرام ، تھانہ کینٹ پولیس نے بختیار سے 2 کلو 400 گرام ، تھانہ بنی پولیس نے ارسلان سے 1 کلو 350 گرام ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ثاقب سے 560 گرام ، تھانہ صدر واہ پولیس نے شہزاد سے 800 گرام ، حنیف اللہ سے 700 گرام،داؤد سے 600 گرام اور عمران سے 400 گرام چرس برآمد کی ۔ بنی پولیس نے وقار سے 20، جاتلی پولیس نے رضوان سے 5 لٹر شراب برآمد کی ۔ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے مبشر سے پستول، ٹیکسلا پولیس نے احسن سے پستول، صدر واہ پولیس نے طیب سے پستول ، روات پولیس نے شاہ زیب سے بھی ایک پستول برآمد کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں