پی این سی اے میں ڈرامہ فیسٹیول، طلبا کی شاندار پرفارمنس

پی این سی اے میں ڈرامہ فیسٹیول، طلبا کی شاندار پرفارمنس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پی این سی اے کے زیر اہتمام تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے دوسرے روز مختلف جامعات کے طلبا گروپس نے سٹینڈ اپ کامیڈی، صوفی ڈانس پیش کئے جبکہ پی این سی اے کی جانب سے پپٹ شو پیش کیا گیا۔۔۔

 جی سی یو ایف کے طلبا نے ڈانس پرفارمنس پیش کی، اقرا یونیورسٹی نے مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا، اسی طرح نسٹ یونیورسٹی نے بھی کامیڈی ڈرامہ پیش کیا جبکہ اقدس ہاشمی نے غزل پیش کی۔ دوسرے روز بھی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فنکاروں کو خوب داد دی۔ فیسٹیول کا انعقاد قائدین ڈرامیٹک کلب، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں