سی ڈی اے نے میٹروبس کے 5 نئے روٹس کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ایجنسیاں)سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی۔
نئے روٹس پر آپریشنز دو ہفتوں میں شروع ہو گا، روٹس کی توسیع کا مقصد سفر کو تیز تر، زیادہ سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے۔ آبپارہ سے ترامڑی براستہ پارک روڈ روٹ کی منظوری دے دی گئی، گلبرگ سٹاپ سے جی ٹی روڈ تک بلیو لائن کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی، پولیس لائنز سے I-9، I-10، I-11 فیض آباد تک نیا روٹ قائم کیا گیا ہے۔ پولیس لائنز سے D-12شاہ اللہ دتہ براستہ G-10, G-11, F-10, F-11بھی اب بسیں چلیں گی، 26نمبر سے B-17کا روٹ بھی شامل کر لیا گیا۔