اسلامو فوبیا کیخلاف روابط کو فروغ دینے کی ضرورت:چیئرمین سینیٹ

اسلامو فوبیا کیخلاف روابط کو فروغ دینے کی ضرورت:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان اور سویڈن سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو اس شراکت داری کی مضبوطی اور لچک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بین الپارلیمانی تعاون سمیت کئی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے، تجارت اور اسلامو فوبیا جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے رابطہ کاری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا کینیل برگ وون لِنڈے سے ملاقات میں کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے سویڈش کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ چیئرمین سینیٹ نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم اور تحمل و برداشت کے جذبات فروغ دینے کیلئے سویڈن کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں