راولپنڈی:گرین بیلٹس، پبلک پارکس کی صفائی شروع

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پی ایچ اے راولپنڈی نے گرین بیلٹس اور پبلک پارکس کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا۔۔۔
بارشوں کی کمی کے سبب پارکس میں ہریالی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغازبھی کیاگیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور موسم بہار کے پیش نظر پبلک پارکس اور گرین بیلٹس پر پھولدار پودے لگانے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ رواں برس موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے سے پارکس میں پودوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے تاکہ پارکس کی ہریالی کو برقرار رکھا جا سکے ۔ پودوں لگانے کا کام فروری میں مکمل کر لیا جائیگا۔