اسلام آباد ، راولپنڈی:منشیات، اسلحہ کے 16ملزم گرفتار

اسلام آباد ، راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، خبر نگار ) اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے منشیات اور اسلحہ کے 16ملزم گرفتار کر کے تقریباً 3کلو چرس، ہیروئن، آئس، 10پستول اور رائفل برآمد کر لی۔
اسلام آباد پولیس نے 8ملزم گرفتار کرکے 1280گر ام ہیر وئن،98گر ام آئس، 4پستول اور ایک رائفل برآمدکرلی۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات کے سپلائیر عبید کو گرفتار کر کے 1500 گرام چرس، فیصل ، حمزہ ، اختر ، جاوید ، ذوالفقار ، ناصر سے ایک ایک پستول 30 بور، الطاف سے 35 کارتوس 12 بور برآمد کر لیے۔