آر ڈی اے کاتجاوزات کیخلاف ایکشن ، 65املاک سیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے نے گنگال سروس روڈ پر تجاوزا ت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 65املاک سر بمہر کر دیں۔
یہ آپریشن ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر کیا گیاجس کیلئے اولڈ ایئر پورٹ تھانہ کی پو لیس نے تعاون کیا تھا ۔