پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ،سردار رمیش سنگھ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے فروغ کے عنوان پر مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، انسانی حقوق کے ماہرین، حکومتی افسران اور بین الاقوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اقلیتی برادری کی مالی معاونت کیلئے مینارٹی کارڈ کا اجرا کیا ، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ بحیثیت اقلیتی وزیر بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کر رہا ہوں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔