پانی میں گر کر بچی، موٹرسائیکل حادثہ میں نوجوان جاں بحق
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادن خان کے نواحی گاوں ٹوبھہ میں دو بچیاں پانی کی ٹینکی میں گر گئیں جن میں سے ایک جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری کو بچا لیا گیا۔
ادھر موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا، عاقب رحمان دو روز قبل شدید زخمی ہو گیا تھا جوگزشتہ روز راولپنڈی کے ایک سرکاری ہسپتال میں چل بسا۔