پی ایس ایل:اسلام آباد میں ٹریفک پلان مرتب، 300 ا ہلکار مامور

پی ایس ایل:اسلام آباد میں ٹریفک پلان مرتب، 300 ا ہلکار مامور

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لئے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات میں ایکسپریس ہائی وے ، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور 9th ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سکیور ٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئے گا ، بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے گا ،سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کیا جا ئیگا ۔ مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم ٹریفک بند رہے گی۔شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں گے ،ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہوگا ،مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم آمد و رفت بند رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں