بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں آگاہی فیسٹیول

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں بلیک بیری پھل کے بارے میں فارمرز کی آگاہی اور پھلوں کی کاشت کا رجحان بڑھانے کے سلسلہ میں ایک روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا افتتاح پاکستان کے مشہور سابق زرعی سائنسدان میاں محمد اشرف نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد محمد اشرف سمرا کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال ڈاکٹر ندیم احمد نے کہا بلیک بیری کی کاشت کے فروخت کیلئے فارمرز کو آگاہی کی فراہمی ناگزیر ہے۔