لڑکیوں کی شادی، عمر 18سال مقرر کی جائے، ڈسٹرکٹ بار چکوال
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے ارکان نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کیلئے یکساں قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے ارکان نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کیلئے یکساں قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا پنجاب سمیت ملک بھر میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر 18سال مقرر کی جائے اور چاروں صوبوں میں یکساں قانون سازی کی جائے، نکاح کی رجسٹریشن کے عمل کو قومی شناختی کارڈ کی تصدیق سے منسلک کرتے ہوئے آن لائن نظام متعارف کروایا جائے۔ خصوصی مشاورتی اجلاس میں چکوال بار کے 20وکلا نے شرکت کی جن میں خواتین وکلا کی نمایاں شرکت قابل ذکر تھی۔