منشیات مقدمہ میں ملزم کو 9 سال قید

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم واجب حسین کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔۔۔
ملزم کو 2600 گرام چرس برآمد ہونے پرجاتلی پولیس نے دسمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔