اسلام آباد پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا

اسلام آباد پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو  تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ مارگلہ اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ہیلپ ڈیسک نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

ہیلپ ڈیسکس کو شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ان کے بچے لا پتا ہو گئے ہیں ،پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفا ظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں