مری میں غیر علانیہ بجلی لوڈشیڈنگ عوام ،تاجراورسیاح پریشان

مری( نمائندہ دنیا)مری میں باربارغیر علانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ سے ملک بھر سے آئے ہوئے لاکھوں سیاح اور۔۔
مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ،اچانک بجلی بند ہونے سے مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر شور اوربھگدڑ مچ جانے سے سیاح فیملیاں خوف وہراس کاشکار اور چوری کی وارداتیں عام ہو جاتی ہیں ،اس دوران کئی لوگوں کی جیبیں بھی کاٹ لی جاتی ہیں ،عوامی، کاروباری ،سیاحتی حلقوں نے آئیسکو چیف ، ڈپٹی کمشنر مری اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔