ریونیو افسر کو گرفتاری کے اختیارات تشویشناک : راولپنڈی چیمبر

ریونیو افسر کو گرفتاری کے اختیارات تشویشناک : راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فنانس بل 2025-26 میں ان لینڈ ریونیو افسران کو کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز۔۔۔

 چیف فنانشل آفیسرز اور دیگر کارپوریٹ عہدیداران کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا ان لینڈ ریونیو افسران کو گرفتاری کے اختیارات دینا انتہائی تشویشناک ہے۔ تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ ایسے بے لگام اختیارات ہراسانی، رشوت، بلیک میلنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا دروازہ کھولیں گے، نہ صرف ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہو گی بلکہ یہ کاروبار دوست ماحول کو خراب کرے گا۔ وزیراعظم فوری نوٹس لیں، اگر فنانس بل کی مجوزہ تجاویز کو واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کی تاجر برادری ہڑتال کی کال دے سکتی ہے۔ سولر پر 18فیصد ٹیکس واپس لیا جائے ، یہ ٹیکس گرین انرجی کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں