وزیر انسانی حقوق کا سی پی آئی کا دورہ، متاثرہ بچوں سے ملاقات

وزیر انسانی حقوق کا سی پی آئی کا دورہ، متاثرہ بچوں سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے عالمی یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر کی مناسبت سے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور مقیم بچوں سے ملاقات کی۔۔۔

 جن میں سے بیشتر کو گھریلو تشدد، کم عمری و جبری شادی اور استحصالی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر نے بچوں سے بات چیت کی، ان کی روداد سنی اور تحائف پیش کئے۔ بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے کہا چائلڈ لیبر پاکستان کو درپیش اہم ترین انسانی حقوق کے چیلنجز میں سے ایک ہے جو بچوں کو تعلیم، تحفظ اور مکمل صلاحیتوں کے اظہار سے محروم کر دیتی ہے۔ ان مسائل سے نمٹنے کیلئے مربوط قانونی اور پالیسی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ عوام بچوں پر تشدد یا استحصال کے واقعات کی اطلاع ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں