ضم اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کیلئے ورکشاپ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ کے تحت ضم اضلاع کی۔۔۔
ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد ضلعی محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ خیبرپختونخوا کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جاوید مروت نے دیہی ترقی، لوکل گورننس کو فروغ دینے اور ضم اضلاع میں لوگوں کیلئے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکا میں تمام ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والے تمام یونٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز شامل تھے۔