پاکستان فلاح پارٹی کا عوام دشمن بجٹ کیخلاف احتجاج کا اعلان

پاکستان فلاح پارٹی کا عوام دشمن بجٹ کیخلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی نے عوام دشمن بجٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے حکومت کے ایسے ۔۔

عوام کش اقدامات کے خلاف عوامی تحریک اور بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد گردیزی، شیخ محمد علی، ضمیر گجر، صدر پنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، حافظ غلام علی و دیگر ذمہ داران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم زرعی ملک ہوتے ہوئے بھی زراعت میں خود کفیل نہیں ہو پارہے، پاکستانی مصنوعات کی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں، نوجوانوں کی ملازمتوں کے حوالے سے کوئی فارمولا پیش نہیں کیا گیا، لوکل انڈسٹری پر مزید ٹیکسز عائد کر دئیے گئے ہیں، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور سولر پینل پر 18فیصد ٹیکس سے غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور ساتھ ساتھ پیسے نکلوانے پر ٹیکس ظلم کی انتہا ہے، ڈپٹی سپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں پانچ سو فیصد جبکہ وزرا کی تنخواہوں میں بھی بے تحاشا اضافہ سے واضح ہو گیا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں