اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی، دھواں چھوڑنے والی 4 گاڑیاں بند

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی، دھواں چھوڑنے والی 4 گاڑیاں بند

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سخت کارروائیاں شروع کر دیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 50گاڑیوں کی انسپکشن کی، دھواں چھوڑنے پر 4گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں جبکہ 25کو وارننگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کارروائیاں کی جائیں گی، ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہر ی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں، گاڑیوں کو بند کر کے بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں