صدر اکادمی ادبیات کی چین میں منعقدہ کانفرنسز میں شر کت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیاتِ پاکستان کی صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف نے چین میں منعقد ہونے والی دو بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی جو 29مئی تا 4جون چین کے شہروں دونہوانگ اور یانگڑو میں منعقد ہوئیں۔
جن میں چھ براعظموں 400سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ چین میں ڈاکٹر نجیبہ عارف کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور انھیں امریکا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، چلی، نائجیریا، تھائی لینڈ، نیپال، بھارت، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات، مڈغاسکر اور چین سمیت مختلف ممالک کے 28مندوبین کے ایک گروہ کی قیادت تفویض کی گئی۔