راولپنڈی تعلیمی بورڈ:انٹرمیڈیٹ پارٹ Iاسلامی تاریخ کا پرچہ کل ہو گا

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے اسلامی تاریخ کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جو طلبہ کے احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔
بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے پرچہ منگل 17 جون کو پہلے گروپ میں پرانے امتحانی مراکز اور رول نمبر کے تحت لیا جائے گا۔ ریگولر امیدواروں کی نئی رول نمبر سلپس اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔