راولپنڈی:ڈکیتی، چوری، اقدام قتل میں ملوث8ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) ڈکیتی، چوری، اقدام قتل میں ملوث 8ملزم گرفتار کر لیے گئے۔
کینٹ پولیس نے میٹرو سٹیشن پر شہری کی جیب سے 9لاکھ روپے سے زائد رقم چرانے والے 3رکنی بین الاضلاعی چور گینگ کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 10لاکھ 28ہزار روپے برآمد کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ وارث خان پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے لین دین کے تناز ع پر فائرنگ کرکے تین شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔ رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 2خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3چھینے گئے موٹرسائیکل، 25ہزار 300روپے، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔