یوم شہادت عثمان غنی ؓ پر سنی علما کو نسل کا جلوس،حکومت سے تعطیل کا مطالبہ

یوم شہادت عثمان غنی ؓ پر سنی علما کو نسل کا جلوس،حکومت سے تعطیل کا مطالبہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سنی علما کونسل پاکستان کے تحت ملک بھرمیں یوم عثمان ؓ بھرپور طریقہ سے منایا گیا۔

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی جلوس نکالے گئے، سنی علما کونسل راولپنڈی کے ترجمان عبداللہ راشد کے مطابق یوم شہادت سیدنا عثمان غنی ؓ کے موقع پر نکالے گئے جلوسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور یوم شہادت عثمان غنی ؓ پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ کیا۔ راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ سے نکلنے والے 18ویں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ابو حیدر فاروقی، مولانا ابو عمار، قاری نثار احمد، قاری عبدالواحد ربانی، حافظ احسان احمد ودیگر نے کہاکہ سیدنا عثمان غنیؓ 12سال تک خلیفہ رہے اور کئی ممالک فتح کرکے خلافت اسلامیہ میں شامل کیے، سیدنا عثمان غنی ؓ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا لیکن اپنے وطن مدینہ منورہ میں خون نہیں بہایا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 18ذوالحجہ یوم شہادت سیدنا عثمان غنی ؓ پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں