غربت خاتمہ:بھٹہ مزدوروں کو ہنر سکھا کر روزگار فراہمی پر غور

غربت خاتمہ:بھٹہ مزدوروں  کو ہنر سکھا کر روزگار فراہمی پر غور

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد سے وزیراعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم، وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے ملاقات کی۔

وزیر تخفیف غربت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بھٹہ مزدوروں کو ہنر سکھا کر جنوبی کوریا جیسے ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنیکی تجویز دی جس سے جبری مشقت کا خاتمہ ہوگا۔ رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کو دنیا کے کامیاب ماڈلز سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا، روانڈا کی مثال دی جہاں ڈیجیٹل معیشت نے غربت میں نمایاں کمی کی۔ انہوں نے چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے کارپوریٹ سوشل سیفٹی نیٹ جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ امین الحق نے اپنی وزارت کی جانب سے ڈیجیٹل ڈیٹا شیئرنگ، آئی ٹی تعاون، اور ہنر افزائی کے منصوبوں میں مکمل معاونت کی پیشکش کی، اور کہا کہ ڈیجیٹل انضمام غربت کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں