نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی آج ہو گی

 نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی آج ہو گی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر پہلی مرتبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آ ج بروز جمعرات کو صبح 10 بجے سے لے کر شام 5بجے تک اوپن آکشن ہوگا۔اس ضمن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات لانا اور بہتری کے لئے متعدد اقدامات کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ ٹول پلازوں کی نیلامی کے موقع پر بینک کاؤنٹر سمیت حصہ لینے والے بولی دہندگان کو ضروری سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور کنونشن سینٹر میں اس نیلامی کے لئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں اور اس سارے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کے اس فیصلے سے ادارے کی مالی پوزیشن میں مزید بہتری آئے گی۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کھلی نیلامی کیلئے میڈیا میں اشتہارات دیئے گئے ہیں ،میڈیا کے سامنے ملک بھر کے 74 ٹول پلازوں کے اوپن آکشن عمل مکمل کیا جا ئیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں