وفا قی سیکرٹری داخلہ اور کمشنر راولپنڈی کا انتظامی امور پر اجلاس

وفا قی سیکرٹری داخلہ اور کمشنر راولپنڈی کا انتظامی امور پر اجلاس

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ جڑواں شہروں کے انتظامی معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی تاکہ پبلک سروس ڈ لیوری کو بہتر کیا جا سکے ۔

 انہوں نے کہا حدود کی تعین کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکا لا جا ئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سی ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل سیکرٹری نے ان کے ڈیوز فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ ان رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پابند کیا جائے کہ وہ راولپنڈی کی حدود میں ڈمپنگ سائٹس نہ بنائیں۔ انہوں نے 26 نمبر چونگی پر غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ واسا کی جانب سے پانی کی کمی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے نکات پر فیڈرل سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ٹیوب ویلز کے علاوہ رین واٹر ہار ویسٹنگ اور پارکس میں انڈر گراؤنڈ ذخیر ہ ٹینک بنانے کا ایک تفصیلی پلان مرتب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں