کھیلوں سے سفارشی کلچرل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ، رانا مشہود خان

 کھیلوں سے سفارشی کلچرل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ، رانا مشہود خان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) چیئر مین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے ، وزیراعظم نوجوانوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

 کھیلوں سے سفارشی کلچرل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ، ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلئے مختص فنڈز پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ جلدمشاورتی اجلاس ہوگا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے ، ہمیں اسے میرٹ پر آگے آنے کا مواقع دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ماسٹر پلان تیار کرینگے ، پاکستان سپورٹس بورڈ میں مافیا بیٹھا ہوا ہے ، ملک میں کھیلوں کا سسٹم درست کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں