اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن ،109مشتبہ افراد تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے تھانہ سہالہ، تھا نہ نون، تھا نہ شہزاد ٹاؤن اور تھا نہ گو لڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران608افراد،447گھر وں ،ہوٹلز ،220 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑ یو ں کو چیک کیا ۔
اس دوران 109 مشتبہ افراد، 45 موٹرسائیکلوں اور2گا ڑ یو ں کوتھا نے منتقل کیا گیا جبکہ 6ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔