ای پی اے میں غیر متعلقہ ڈگری کے حامل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ادارہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی میں غیر متعلقہ تعلیمی ڈگری کے حامل افسران ماحولیاتی اثرات جائزہ شعبے کے ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہیں۔۔۔
موجودہ ڈائریکٹر جنرل ای پی اے نازیہ زیب علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر بن یامین جو کہ متعلقہ تعلیم اور قابلیت کے حامل افسر تھے کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد راشد چیمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیاتی ایمپیکٹ اسیسیمنٹ (EIA) تعینات کر دیا، نازیہ زیب علی نے دنیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا تبادلہ ایڈمنسٹریٹو اور ادارے کا اندرونی معاملہ ہے ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ شعبے کا انچارج ڈائریکٹر وزارت تعلیم کا افسر ہے جس کا بھی کوئی متعلقہ کام نہیں ہے جو دو سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں اس پر کسی نے پہلے سوال نہیں کیا، ڈائریکٹر کی ڈیپوٹیشن ختم کرنے اور واپس محکمہ میں بھجوانے کے دنیا کے سوال کا ڈی جی نازیہ زیب علی نے جواب نہیں دیا۔