1ہزار کلو ناقص کیچپ تلف ،فیکٹری سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک ہزار کلو ناقص کیچپ تلف کر کے فیکٹری سیل کر دی۔ کارروائی ترلائی لہتراڑ روڈ پر کی گئی۔۔
، فیکٹری سے زائد المیعاد اشیائے خوردونوش برآمد کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی طاہرہ صدیق کے مطابق یونٹ میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا جا رہا تھا، مختلف فوڈ آئٹمز کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والے کیمیکل کا سرٹیفکیٹ موجود نہ تھا، سٹاف یونیفارم میں سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی، فیکٹری میں پانی کھڑا اور مختلف پراڈکٹس فرش پر موجود پائی گئیں۔