دوران محرم تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں، ایس ایس پی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسلام آباد محمد شعیب خان نے محرم الحرام کے دوران چیکنگ کے۔۔
فرائض انجام دینے والے ر ضا کاروں اور سکاؤٹس کے عہدیداران سے ملاقات کی، انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے تمام شرکا اپنا کردار ادا کریں، سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا ہے، میٹنگ میں شامل سکاؤٹس نے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔