نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈ دادنخان کے علاقہ قمر گاؤں میں ایک نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاںبحق ہو گیا۔۔۔
16 سالہ محمد علی نواز اپنے ریوڑ کے ساتھ دریا عبور کر رہا تھا کہ دریا کے تیز بہاؤمیں بہہ گیا،مقامی افراد نے لاش نکال لی ،ریسکیو 1122 نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا، مرنے والے کا تعلق ساہیوال سے تھا۔