کلر سیداں ، لڑائی جھگڑے میں ملوث 6افراد گرفتار ،5پستول برآمد

راولپنڈی( خبر نگار )کلرسیداں کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے میں ملوث فریقین کے 6 افراد کو گرفتار کرکے 5 پستول برآمد کیے گئے۔۔۔
لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔ کلرسیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فریقین کے 3/3 افراد کو گرفتار کر لیا۔