41اضلاع میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کیلئے ایک کھرب مختص

راولپنڈی(زاہد اعوان/نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے ’’سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام‘‘ کے تحت راولپنڈی ڈویژن سمیت صوبے کے 41 اضلاع میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب روپے مختص کر دئیے۔۔۔
جن میں سے 50ارب روپے نئے مالی سال میں جاری کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کیلئے 25ارب روپے اگلے مالی سال 2026ء میں جبکہ باقی 25ارب روپے 2027ء میں جاری کیے جائیں گے۔ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری اضلاع کی ترقیاتی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کا ’’سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام‘‘ 3سال میں مکمل ہوگا جس کیلئے فنڈز چیف منسٹر انیشی ایٹو کے تحت جاری کیے جائیں گے۔