ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس، امن و امان کیلئے تجاویز پیش
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلہ میں راولپنڈی میں صوبائی وزیر پنجاب برائے سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور کمیٹی اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اراکین کمیٹی نے امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے تجاویز دیں اور بین المسالک احترام، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا۔ صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ نے کہا اتحاد اور اتفاق وقت کی ضرورت ہے، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا پنجاب میں حکومت اور انتظامیہ کا علما اور مشائخ کے ساتھ رابطہ قابل ستائش اقدام ہے۔