لو ک میلہ میں سٹالز کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت د ینگے، اورنگزیب کھچی

لو ک میلہ میں سٹالز کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت د ینگے، اورنگزیب کھچی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب کھچی کو لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقاص نے ادارے میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ لوک ورثہ میں آرٹس اینڈ کرافٹ کی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ جلد ڈانس اور میوزک کی کلاسز بھی شروع کر دی جائیں گی۔ وزیر قومی ورثہ نے کہا بیس سال سے کم عمر بچوں کے درمیان میوزک گرافی، آرٹس، دستکاری اور ٹرک آرٹ کے مقابلے منعقد کرائے جائیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں بھی جلد سونگز کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے کلچرل پروگرامز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر نے کہا کہ رواں برس لوک میلہ میں غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ میلے میں اپنے سٹالز لگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں