میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کیے جائینگے :صدر آزاد کشمیر

میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کیے جائینگے :صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کیلئے ذاتی دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔

 بیرسٹر سلطان محمود نے ان خیالات کا اظہار سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چودھری جاوید اقبال سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر چودھری جاوید نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو میرپور کے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں