9ملزمان سے 2 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ برآمد

9ملزمان سے 2 کلو سے زائد  چرس، شراب اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب کے سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 9 ملزم گرفتار کرکے 2 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر کے 2 کلو 405 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ گوجرخان، نصیرآباد، جاتلی اور ٹیکسلا پولیس نے مختلف علاقوں سے 7افراد کو حراست میں لے کر شراب اوراسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں