صارفین بارش کے موسم میں بجلی تنصیبات سے دور رہیں ، چیئرمین آئیسکو

 صارفین بارش کے موسم میں بجلی تنصیبات  سے دور رہیں ، چیئرمین آئیسکو

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) چیئر مین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا صارفین بارش کے دوران بجلی کے تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرز، میٹرز اور دیگر برقی آلات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

برقی آلات کو ہاتھ یا جسم گیلا ہونے کی صورت میں کبھی نہ چھوئیں۔ برقی آلات کو استعمال کرتے ہوئے ربڑ کے جوتوں کا استعمال کریں ۔ صارفین کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ایس ڈی اوز کمپلینٹ دفاتر، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر118یا سی سی ایم سی کے نمبرز051-9252933-34پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں