پنڈ دادنخان، بھاگتے چور کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان میں مسلح چور کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔۔۔
شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر علی نامی نوجوان شدید زخمی ہو کر چل بسا۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔