علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کی تقریبات جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عشرہ  رحمت للعالمینؐ کی تقریبات جاری

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عشرہ رحمت للعالمینؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مختلف علمی، دینی اور روحانی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو سیرتِ طیبہؐ کے سنہری اصولوں سے روشناس کرایا جاسکے۔ پروگرام میں 15سے زائد خواتین نعت خواں نے بارگاہِ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، نعتیہ کلام کی گونج سے ہال معطر ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں