سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے 32 کروڑ 71 لاکھ منظور

سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے 32 کروڑ 71 لاکھ منظور

راولپنڈی ضلع کیلئے 11 کروڑ 68 لاکھ 72 ہزار 825 روپے منظور

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پنجاب حکومت نے پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کیلئے اساتذہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کیلئے 32کروڑ 71لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایت پر نان سیلری بجٹ کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔ راولپنڈی ضلع کیلئے 11کروڑ 68لاکھ 72ہزار 825روپے منظور کیے گئے ہیں، یہ فنڈز تعلیمی اخراجات، ترقیاتی کاموں اور اساتذہ کی تربیت پر خرچ کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی رقم سکولوں کی مسنگ سہولیات سمیت دیگر منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے اور اس کی ماہانہ رپورٹس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں