ایزی پیسہ اور فاسٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کا معاہدہ

ایزی پیسہ اور فاسٹ یونیورسٹی  کے درمیان تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، فاسٹ یونیورسٹی (اسلام آباد) نے پاکستان میں اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعلق مضبوط کرنے اور فِن ٹیک ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے شراکت داری کی ہے۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر فرحان حسن نے فاسٹ سکول آف مینجمنٹ کی ڈین اور سربراہ، ڈاکٹر سعدیہ ندیم کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، انہوں نے کہا یہ اشتراک ہمیں فِن ٹیک کے مستقبل کے رہنماؤں کو تیار کرنے کا موقع دیتا ہے، جو درست مہارت اور آگہی کے ساتھ اس میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں