خاتون کو ہراساں کرنے پر آن لائن ٹیکسی سروس سے 7روز میں رپورٹ طلب
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے خواتین اور مسافروں کو ہراسانی سے بچانے کے اپنے سخت مؤقف کو واضح کرتے آن لائن کیب پاکستان کو ایک باقاعدہ کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت لیا گیا جب آن لائن کیب کے ایک ڈرائیور کے خلاف جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات سامنے آئے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈرائیور نے نامناسب باتیں کیں، غلط سمت میں گاڑی موڑی اور مسافر کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔ وفاقی محتسب نے آن لائن ٹیسکی سروس پاکستان کو سات دن کے اندر درج ذیل قانونی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔