مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ قانونی سازی بارے بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )45 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے 13رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے وفد کا کیا۔ سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے وفد کو ایوان بالا کے آئینی کردار، اختیارات، طریقہ کار، انتظامی ڈھانچے اور فرائض کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی اکائیوں کی مساوی نمائندگی کا ضامن ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے ساتھ ساتھ بالخصوص چھوٹے صوبوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔