اسلام آباد انٹرسٹی بس ٹرمینل کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ مکمل

 اسلام آباد انٹرسٹی بس ٹرمینل کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ مکمل

منصوبے کو اسلام آباد کے میٹرو بس،الیکٹرک فیڈر بس سروس کیساتھ منسلک کیا جائیگاچیئرمین سی ڈی اے کی اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات ،مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام سمیت مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی بی کے کنسلٹنٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد انٹرسٹی بس ٹرمینل کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔

ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے اے ڈی بی بہترین فنانشل ماڈل تیار کررہا ہے اور اس منصوبے کو اسلام آباد کے میٹرو بس اور الیکٹرک فیڈر بس سروس کیساتھ منسلک کیا جائیگا۔ منصوبے میں الیکٹرک بسوں کیلئے جدید الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس بھی ہونگے ۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے اے ڈی بی اپنی تیکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اے ڈی بی ماحول دوست منصوبوں کیلئے کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے بھی اپنی تیکنیکی مدد فراہم کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں